Farhat abbas shah biography of rory
فرحت عباس شاہ
فرحت عباس شاہ کا شمار دنیا کے ممتاز اور اہم شعرا میں ہوتا ہے۔ انھوں نے اردو اور پنجابی میں بہت کلام تخلیق کیا۔ موضوعات کی وسعت اور کیفیات کے اظہار میں ایسی تخلقی قوت کسی اور شاعر میں نظر نہیں آتی۔ فرحت عباس شاہ نے نہ صرف معاشی بے انصافی پر قلم اٹھایا بلکہ دنیا کا پہلا اسلامک مائیکروفنانس ماڈل بنا کی اس کو عملی طور پر ثابت بھی کیا۔ فرحت عباس شاہ نے ٹرکل ڈاون اکنامک تھیوری کو رد کرکے ٹوئیسٹ اپ اکانومی تھوری پیش کی اور ہزاروں خاندانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا۔ فرحت عباس شاہ نے فلسفہ، نفسیات، موسیقی، ادب، صحافت اور مارشل آرٹ جیسے شعبوں میں اپنی حیثیت نہ صرف منوائی بلکہ قبول عام کی سند حاصل کی۔ انھوں نے ہمیشہ، عالمی امن، محبت اور انسانیت کے نظریات کی سربلندی کو فوقیت دی ۔
پیدائش اور ابتدائی تعلیم
[ترمیم]فرحت عباس شاہ بروز اتوار 10 رجبھ مطابق 15 نومبرء کو جھنگ شہر پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ فرحت عباس شاہ نے ابتدائی تعلیم جھنگ میں ہی حاصل کی۔ جھنگ میں ہی ایم ایس سی نفسیات کی ڈگری حاصل کی۔ مزید اعلیٰ تعلیم کے واسطے لاہور چلے آئے۔ ء تا ء تک وہ جامعہ پنجاب میں فلسفہ کی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ ء میں جامعہ پنجاب، لاہور سے فلسفہ میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔
بحیثیت مارشل آرٹسٹ
[ترمیم]فرحت عباس شاہ قومی سطح پر تسلیم کیے جانے والے مارشل آرٹسٹ ہیں۔ برما کے مشہور برمیز مارشل آرٹس میں وہ پہلے جوان ماسٹر کی تعلیم حاصل کرنے والا فرد ہیں۔ ء میں قومی میلہ مویشیاں لاہور میں فرحت عباس شاہ نے عالمی تاریخ میں پہلی بار برف کے 11 بلاک توڑنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ آج تک یہ عالمی ریکارڈ قائم ہے۔ تا حال 4 لاکھ سے زائد شاگرد اُن سے مارشل آرٹ کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔ فرحت عباس شاہ نے مارشل آرٹ کی تکنیک کو کھیلوں میں متعارف کروانے میں اہم کردار اداء کیا ہے اور باقاعدہ اِس کو ضابطہ اختیاری اصول و قواعد کے تحت متعارف کروایا۔ وہ بحیثیت مارشل آرٹسٹ کے "پاکستانی نِنجا" کے طور پر بھی پہچانے جاتے ہیں۔
امن و آشتی کے علمبردار
[ترمیم]فرحت عباس شاہ نے عالمی طور پر مارشل آرٹ کی تعلیم میں بردباری، امن وسکون، خود اعتمادی اور امدادی افکار جیسی بنیادی قواعدی اصولیات کو متعارف کروایا ہے جس کی وجہ سے وہ مارشل آرٹ میں امن و آشتی کے علمبردار سمجھے جاتے ہیں۔
بحیثیت شاعر و ادیب
[ترمیم]فرحت عباس شاہ نے 13 سال کی عمر میں نظمیں لکھنا شروع کیں جو مختلف اخبارات میں شائع ہوئیں۔ باقاعدہ شعری مجموعہ "شام کے بعد" ماہِ جونء میں منظر عام پر آیا جس سے اُن کی شہرت میں روز افزوں اضافہ ہوتا گیا، تاحال اِس شعری مجموعہ کے 20 سالوں میں سے زائد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ یہ کتاب رومانوی اور محبت پر مشتمل نظموں کا مجموعہ ہے۔ تقریباً 20 سالوں میں فرحت عباس شاہ کے قلم سے 67 کتب منظر عام پر آئیں جن میں 46 کتب صرف شاعری پر ہیں اور 3 کتب بحیثیت نقاد شائع ہوئیں۔ 40 سال کی عمر تک اُن کے 46 شعری مجموعہ جات شائع ہو چکے تھے۔ اکیسویں صدی عیسوی کے ابتدائی سالوں میں وہ رومانوی شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ جنگ مخالف شاعر بھی خیال کیے جانے لگے۔ ء میں امریکا کے افغانستان پر حملہ سے وہ کافی متاثر ہوئے اور اُن کے شعری خیالات میں کافی حد تک تبدیلی دکھائی دی۔ سانحہ 11 ستمبر ء کے بعد جاری ہونے والی امریکی-افغان جنگ (ء – ء) میں فرحت عباس شاہ کی نظموں میں مختلف تبدیلی نظر آئی، وہ امریکی-افغان جنگ (ء – ء) کے مخالف ہونے کے سبب سے مخالفانہ نظمیں تحریر کرتے رہے۔ اِس سلسلہ میں اُن کا شعری مجموعہ "ہم اکیلے ہیں بہت" شائع ہوا۔ تا حال اُن کی ایک تصنیف کا پنجابی ترجمہ اور 4 کتب کا انگریزی میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ انگریزی تراجم یہ ہیں:
- Sarabi
- Love
- America My Friend
- After Evening
- Critical work on Farhat Abbas Shah
شعری مجموعے اور تصانیف
[ترمیم]ء سے تا حال فرحت عباس شاہ کی 67 کتب شائع ہو چکی ہیں جن میں مشہور ترین یہ کتب ہیں:
- شام کے بعد - جونء، اِس کتاب کے تقریباً ایڈیشن شائع ہوئے۔
- مجھے تم یاد آتے ہو۔
- صحرا خرید لائے ہیں۔
- محبت کی آخری ادھوری نظم۔
- اداس اداس۔
- دن نکلتا نہیں۔
- مجھ سے ناراض نہ ہو۔
- بارشوں کے موسم۔
- آدھے غم اور آدھی خوشیاں۔
- میرا شام سلونا شاہ پیا۔
- اداسی ٹھہر جاتی ہے۔
- ہم جیسے آوارہ دل۔
- عشق نرالا مذہب ہے۔
- جم گیا صبر میری آنکھوں میں۔
- تیرے کچھ خواب۔
- موت زدہ۔
- محبت گمشدہ میری۔
- آ لگا جنگل دردِ دیوار سے ۔
- آنکھوں کے پار چاند۔
- سرابی۔
- محبت ذات ہوتی ہے۔
- خطوں میں دفنایا ہوا جنون۔
- آ کسی روز۔
- کسی دکھ پہ اکٹھے روئیں۔
- تم اداس مت ہونا۔
- اکیسویں صدی کی پہلی نظم۔
- اِک بار کہو تم میرے ہو۔
- دل دے ہتھ مہار۔
- عشق بنایا پیر۔
- اَج دِی لوک داستان۔
- الوداع پاکستان۔
- خیال سو رہے ہو تو۔
- روز ہوں گی ملاقاتیں۔
- سوال درد کا ہے۔
- یہ عجیب میری محبتیں۔
- دکھ بولتے ہیں۔
- ابھی خواب ہے۔
- منہ پنچھی بے چین۔
- کہاں ہو تم؟ ۔
- محبت چپ نہیں رہتی۔
- ملو ہم سے ۔
- چاند پر زور نہیں۔
- اداس شامیں اجاڑ راستے۔
- جدائی راستہ روک کے کھڑی ہے۔
- مت بولو پیا کے لہجے میں۔
- اے عشق ہمیں آزاد کرو۔
- آنکھیں غزل ہیں آپ کی۔
- کبھی ملنے چلے آو۔
- میرا انتظار قدیم ہے۔
- ساتھ دینا ہے تو دے۔
- یاد آوں اگر اداسی میں۔
- ہم اکیلے ہیں بہت۔
- میرے ویران کمرے میں۔
- اور تم آو۔
- وہ کہتی ہے۔
- دو بول محبت کے ۔
- ہجر عبادت بن جائے۔
- محبت خوبصورت ہے۔
- آوارہ مزاج۔
- تم سمجھ نہیں سکتے۔
- تاجدار حرم۔
- منتخب نظمیں۔
- منتخب افسانے۔
- غزلیاتِ ساغر۔
- عصری ادب کی متوازی تاریخ۔
- تخلیقات پسند تحریک۔
- نی مائے آ کسی طور چلیں۔
- سرد سا ہاتھ ملانے والا۔